کراچی(خصوصی رپورٹ)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے نرخ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب پاکستانی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 500روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 89ہزار 362روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 431روپے بڑھ کر 4لاکھ 19ہزار 549روپے کی سطح پر آگئی۔سونے کے ساتھ ساتھ، فی تولہ چاندی کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 9ہزار 782 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 257روپے کے اضافے سے 8ہزار 386روپے کی سطح پر آگئی