عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں

واشنگٹن(آئی این پی )عالمی سطح پر جغرافیائی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونا اور چاندی کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطحوں پر پہنچ گئیں۔پیر کے روز سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 4,600 ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی، جبکہ چاندی نے بھی اپنی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 4,469.49 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ دورانِ کاروبار سونا 4,600.33 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر بھی گیا۔ فروری ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,591.10 ڈالر پر ٹریڈ کرتے رہے۔سینئر مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی کی بنیادی وجہ جغرافیائی خطرات اور عالمی سیاسی کشیدگی ہے