مودی کی ناکام پالیسیاں، بھارتی عوام گیس کے سنگین ترین بحران کا شکار

فوڈاسٹال مالکان  متبادل ایندھن کے استعمال یاکاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگئے
نئی دہلی (آئی این پی )خلیجی جنگ کے باعث گیس بحران سے مودی حکومت کی بدانتظامی کاپول کھل گیا   اور خودانحصاری کیدعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ امریکی جریدہ بلوم برگ کیمطابق خلیجی جنگ کے باعث بھارت میں ایل پی جی کی شدید قلت اور قیمتیں بڑھنے سے مزدورطبقے کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ایل پی جی کی قلت نے فوڈاسٹال مالکان کومتبادل ایندھن کے ا ستعمال یاکاروبار بند کرنے پر مجبورکر دیا ہے۔ گیس بحران کے باعث دہلی میں کاروبارٹھپ،غریب مزدورگھروں کوواپس جانے پرمجبورہیں