ایران ، امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ دو افراد کو پھانسی دے دی گئی

 دونوں افراد پر  سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملے کرنے کے الزامات تھے
 تہران (آئیا ین پی )ایران میں دو افراد کو اس الزام میں پھانسی دے دی گئی کہ وہ امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ ایرانی اپوزیشن گروپ، مجاہدینِ خلق کے ساتھ کام کر رہے تھے۔یہ رپورٹ  نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز نے دی ہے ۔  ایرانی حکام کے مطابق دونوں افراد پر ملک کی سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملے کرنے کے الزامات تھے۔جاہدینِ خلق گروپ نے ماضی میں بھی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے اور کارروائیاں کی ہیں، جس کے باعث اسے ایران میں ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے