تہران (آئی ا ین پی)ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں اسرائیل کے اہم ترین جاسوسوں میں سے ایک کو سزائے موت دے دی۔ ایرانی عدلیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے میزان کے مطابق پیر کے روز بہمن چوبی اصل نامی شخص کو پھانسی دی گئی، جسے ایران نے اسرائیل کے سب سے اہم جاسوسوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق موساد نے ملزم کو اس مقصد کے لیے بھرتی کیا تھا کہ وہ ایران کے سرکاری اداروں کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر سکے اور ملک کے حساس ڈیٹا سینٹرز میں رخنہ ڈال سکے۔