تہران (آئی این پی )ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی اور صہیونی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش پر پھانسی دے دی۔ ایرانی عدلیہ سے وابستہ خبر رساں ادارے میزان نے اتوار کے روز رپورٹ میں کہا ہے کہ مجید موسیبی نامی شخص کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اس کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ موسیبی کو کب گرفتار کیا گیا تھا۔