سیاسی مبصر ٹکر کارلسن نے یاہو کی کرپشن سے متعلق دستاویزی فلم جاری کر دی
تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کرپشن الزامات کے مقدمات میں نیتن یاہو کی جانب سے دائر کی گئی معافی کی درخواست کو وزارتِ انصاف کو واپس بھجوا دیا ہے اور مزید قانونی مواد طلب کر لیا ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی صدر کے قانونی مشیر نے بتایاکہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے مزید قانونی اور عدالتی نظائر کا جائزہ لینا ضروری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جاری عدالتی کارروائی کے دوران معافی دینے کے اختیارات سے متعلق ماضی کی مثالوں اور اضافی قانونی پہلوں کو سمجھنا اہم ہے