پاکستان کا آئی ایم ایف شرائط کے تحت بجٹ نظام میں اصلاحات کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت بجٹ نظام میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا ہے اور ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد بجٹ کی تیاری و اصلاحات جائزہ کیلئے آئندہ ماہ پاکستان آئے گا۔حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مالی نظم و ضبط بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ فیصلوں میں تاخیرکم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے،نئے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی تجاویز پر کام جاری ہے،پارلیمانی منظوری کے بغیر اضافی گرانٹس کے اجراء پر پابندی جاری ہے،وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس فعال ہو چکا ہے۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق بار بار بجٹ میں تبدیلیاں روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے،معاشی ٹیم کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومتی اخراجات اور بجٹ میں ہم آہنگی بہتر ہوگی۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کی طرف سے بجٹ بنانے کا طریقہ مزید شفاف بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے ،نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی ہنگامی فنڈ  رکھا جائے گا، رواں مالی سال اس مد میں 300 ارب روپے مختص کیے گئے تھے،وزارت خزانہ کے متعلقہ دفاتر کو بجٹ اصلاحات کی ذمہ داری سونپ دی گئی،بجٹ پر مکمل کنٹرول کیلئے نئے اصول متعارف کرائے جائیں گے،