ملالہ یوسفزئی کا کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس

لندن (آئی این پی) پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شاہ کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے شاہ کریم آغا خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں شاہ کریم آغا خان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔