لاہور(کرائم رپورٹر)سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل میاں سجاد حسین ایڈووکیٹ کیساتھ واردات ہوگئی ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان میاں سجاد حسین کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔نامعلوم ملزمان نے ٹھوکر نیاز بیگ کے پاس میاں سجاد حسین کا موبائل فون چھینانواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان کا سراغ نہ لگ سکا ذرائع پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے کیمرے خراب ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ کیمروں کے کام نہ کرنے کی وجہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی۔ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا