حناپرویز بٹ کی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون سے ملاقات،فوری انصاف کی یقین دہانی

 فیصل آباد (آئی این پی)چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حناپرویز بٹ نے ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے فیصل آباد کا دورہ کیا اور سی پی او بلال عمر اور ایم پی اے عظمیٰ راجا کے ہمراہ متاثرہ خاتون اور فیملی سے ملاقات کی۔چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے خاتون کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر کئے گئے دورہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خاتون کو انصاف کی فراہمی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس نے 2ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان علی شیر اور فیصل کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کسی صورت قبول نہیں کئے جائیں گے۔