6ارب ویوز کیساتھ مشہور جنوبی کورین گانے گینگنم سٹائل نے یوٹیوب سے ملین ڈالرز کما لئے

یوٹیوب کی آمدنی کا حتمی تخمینہ لگانا مشکل ہے کیونکہ اشتہارات کی قیمت مختلف عوامل کے باعث بدلتی رہتی ہے،رپورٹ
سیول (شوبز ڈیسک) جنوبی کوریا کے گلوکار سائی کا مشہور گانا گینگنم اسٹائل 15 جولائی 2012 کو ریلیز ہوا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔ گانے کی منفرد ویڈیو، گھوڑے کی سواری جیسا ڈانس اور دلکش دھن نے اسے عالمی سطح پر غیر معمولی شہرت دلوائی، گینگنم اسٹائل کی ویڈیو یوٹیوب پر 1 ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی ویڈیو بھی بنی۔تقریبا 14 سال بعد اس کے ویوز کی تعداد 6 ارب کے قریب پہنچ چکی ہے جس کے باعث اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی ایک بڑا سوال بن گئی ہے۔یوٹیوب کی جانب سے 2013 میں بتایا گیا تھا کہ تقریبا 1.2 ارب ویوز کے ساتھ گینگنم اسٹائل سے 8 ملین ڈالرز سے زیادہ اشتہاری آمدنی حاصل ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی آمدنی کا حتمی تخمینہ لگانا مشکل ہے کیونکہ اشتہارات کی قیمت مختلف عوامل کے باعث بدلتی رہتی ہے، مجموعی آمدنی میں یوٹیوب اشتہارات کے علاوہ گانے کی فروخت، لائسنسنگ، تشہیری معاہدوں اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی رقم بھی شامل ہو سکتی ہے۔