غزہ جنگ بندی معاہدے کو مکمل کرنے‘ اسرائیلی برغمالیوں کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ
تل ابیب (آئی این پی) تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب تل ابیب اور دیگر شہروں میں ہزاروں شہریوں نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔مظاہرین نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو مکمل کرنے اور وہاں موجود باقی اسرائیلی یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا۔