عدالتی احکامات کی خلاف ورزی: توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے: سلمان اکرم راجا

 اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملا تو وہ تمام باتوں سے واقف تھے۔ اور انہوں نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عدالتی احکامات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ہم عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پریس کانفرنسیں نہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اہم ہیں۔ میرے حوالے سے جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے وہ غیر اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف وہ لوگ باتیں کر رہے ہیں جن کا پارٹی میں پہلے بھی کوئی عمل دخل نہیں تھا۔