بھارتی اور پاکستانی کرکٹرز کی خوشگوار ملاقات، جمائما روڈریگز اور فاطمہ ثناء نے دل جیت لیے

بھارتی اور پاکستانی کرکٹرز کی خوشگوار ملاقات، جمائما روڈریگز اور فاطمہ ثناء نے دل جیت لیے

انگلینڈ میں جاری دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران بھارتی کرکٹر جمائما روڈریگز اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کے درمیان خوشگوار ملاقات نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔

میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور پھر گلے مل کر کھیل کے میدان میں باہمی احترام اور دوستی کا خوبصورت پیغام دیا۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ عرصے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ تعلقات میں کشیدگی دیکھی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کا اثر کرکٹ مقابلوں پر بھی نظر آیا، جہاں بعض مواقع پر کھلاڑیوں نے روایتی مصافحے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ جمائما روڈریگز سدرن بریو ویمن جبکہ فاطمہ ثناء برمنگھم فینکس ویمن کی نمائندگی کر رہی ہیں۔شائقین کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کا یہ انداز اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کھیل باہمی احترام، دوستی اور مثبت تعلقات کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔