ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی ٹوٹنے سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آ گیا

ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی ٹوٹنے سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آ گیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین مکری کی بیٹی اور سینئر اداکارہ نسیم مکری نے ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی ٹوٹنے سے متعلق نیا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم مکری نے کہا کہ کرشمہ کپور کی والدہ بابیتا کپور مبینہ طور پر اس رشتے کے حق میں نہیں تھیں اور انہوں نے شادی سے قبل بعض مالی شرائط رکھیں، جنہیں بچن خاندان نے قبول نہیں کیا۔نسیم مکری کے مطابق اس وقت کرشمہ کپور اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں، جبکہ بابیتا کپور چاہتی تھیں کہ شادی سے پہلے ایک بڑی مالی رقم کرشمہ کے نام منتقل کی جائے، اور طلاق کی صورت میں بھی مالی تحفظ سے متعلق معاہدہ کیا جائے۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ انہی مبینہ شرائط کے باعث دونوں خاندانوں کے درمیان اتفاق نہ ہو سکا اور منگنی ختم ہو گئی۔واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی اکتوبر 2002 میں ہوئی تھی، تاہم جنوری 2003 میں دونوں خاندانوں نے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ بعد ازاں کرشمہ کپور نے سنجے کپور سے جبکہ ابھیشیک بچن نے 2007 میں ایشوریا رائے سے شادی کی۔تاہم نسیم مکری کے ان دعوؤں کی متعلقہ خاندانوں کی جانب سے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔