اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو دونوں مقدمات میں بری کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر دو مقدمات درج کیے تھے۔