رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی

رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی

فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگز کی رواں ہفتے شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید سامنے آ گئی ہے۔

پرتگالی ٹی وی پروگرام وی+ فاما میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رونالڈو اور جارجینا یکم اگست کو پرتگال کے تاریخی مقام کوئنتا دا ریگلیرا میں شادی کرنے والے ہیں، جبکہ مہمانوں کے لیے سیاہ لباس پہننے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔تاہم ہسپانوی میگزین ہولا نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ رونالڈو اور جارجینا کی شادی اس ہفتے نہیں ہو رہی۔رپورٹ کے مطابق جس مقام کو شادی کی تقریب کے لیے مخصوص قرار دیا جا رہا تھا، وہ یکم اگست کو معمول کے مطابق سیاحوں کے لیے کھلا رہے گا، جبکہ اسی شام وہاں ایک میوزیکل پرفارمنس بھی شیڈول ہے، جس سے شادی کی خبروں کی تردید ہوتی ہے۔واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز 2016 سے ایک ساتھ ہیں، جبکہ دونوں نے اگست 2025 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ رونالڈو نے گزشتہ سال ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے بعد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔