پاکستان میں واقع دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حادثے میں نیپال، پاکستان، چین اور امریکا سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما لاپتہ ہوئے تھے۔وزیر سیاحت نیک نام کریم نے کہا ہے کہ براڈ پیک پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمۂ سیاحت کی ٹیم ریسکیو کارروائیوں کے لیے لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہے، جبکہ باقی لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش بھی جاری ہے۔