جعلی ویزا، سفری دستاویزات بنانیوالا 8 رکنی گروہ پکڑاگیا

مختلف ممالک کی 32 سے زائد مہریں ،درجنوں پاسپورٹس اور پرنٹنگ میٹریل بر آمد
 آپریشن 72 گھنٹے جاری رہا، مزید گرفتاریاں متوقع :ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے
لاہور (خصوصی رپورٹ) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور زون نے انسانی سمگلرز کا بڑا گینگ پکڑ لیا۔جعلی ویزا اور سفری دستاویزات بنانے والے 8 رکنی گروہ سے بڑی تعداد میں جعلی ویزا سٹیکرز بر آمد ہوئے۔ایف آئی اے لاہور زون آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عائشہ آغا نے بتایا کہ کارروائی کے دوران مختلف ممالک کی 32 سے زائد مہریں بر آمد ،درجنوں پاسپورٹ اور پرنٹنگ میٹریل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔جعلساز گروہ کے خلاف آپریشن 72 گھنٹے جاری رہا۔ ملزم سادہ لوح شہریوں کو ڈنکی کے ذریعے لیبیا اور اٹلی سے ہوتے ہوئے یورپی ممالک بھجواتے تھے۔ بر آمد شدہ جعلی دستاویزات اور موبائل ڈیٹا سے گروہ کی مزید نشاندہی کی جائے گی۔مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔