لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے پنجاب پولیس میں 6 سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ایس پیز) کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی سول لائنز لاہور اثر علی کو ایس پی سول لائنز پوٹھوہار راولپنڈی، منیزہ کرامت کو ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور، سعد ارشد کو ایس پی ہیڈکوارٹر راولپنڈی، بیدار بخت کو ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی اور شاہد حسین کو ایس پی سٹی ڈویڑن ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ مزید برآں، ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی بابر ممتاز کو آئی جی پنجاب آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے تقرر و تبادلوں کا مقصد پولیس کی انتظامی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔