افتخار احمد،فہیم شاہد،شکیل سپرا ،کاشف قیوم کی خدمات جوڈیشل اکیڈمی کے سپرد
عباس شاہ ایس پی رائٹ مینجمنٹ لاہور،حافظ خضر کو ایس پی ٹریفک ماڈل ٹائون لگا دیا
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 4ججز کی خدمات پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سپردکردی گئیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شکر گڑھ افتخار احمد، ایڈیشنل سیشن جج وزیر آباد فہیم شاہد،ایڈیشنل سیشن جج بھلوال شکیل احمد سپرا اور ایڈیشنل سیشن جج جتوئی کاشف قیوم کی خدمات دو سال کے عرصے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی کے سپرد کی گئی ہیں۔چاروں ججز صاحبان کو 26 جنوری کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریں اثنا آئی جی پنجاب نے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے54 پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔سید عباس شاہ کو ایس پی رائٹ مینجمنٹ پولیس لاہور ،حافظ خضر زمان کوایس پی ٹریفک ماڈل ٹائون ڈویڑن لاہور،وارث کلیار کو ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ ،ایس پی رضا عباس نقوی کو بٹالین کمانڈر 5پنجاب کانسٹیبلری ،سعادت علی کو ایس پی ٹیکنیکل ٹیلی کمیونی کیشن لاہور ،رائے احسان کو ایس پی گورنر ہائوس سپیشل برانچ ،احمد خان نیازی کو ایس پی ٹیلی کمیونی کیشن پنجاب لاہور ،ارشد حیات کانجو کو ایس پی آپریشنزٹوسیف سٹیز اتھارٹی لاہور ،میاں افنان ایس ایس پی سکیورٹی سپیشل برانچ پنجاب،محمد اجمل ایس پی ڈی آئی سی تھری ڈی جی خان،جان محمد ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال،رائو کامران ایس پی پی ایچ پی سرگودھا،رانا زاہد حسین ایس پی سی آر او لاہور،غلام دستگیر ایس پی سکیورٹی رائیونڈ ،ناصر محمود کوایس پی سکول آف انٹیلی جنس لاہور تعینات کردیا گیا دیگر ایس پیزکے مختلف اضلاع اور یونٹس میں تعیناتیاں کردی گئی ہیں۔