یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ، پیر سے ہفتہ تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی
کراچی (آئی این پی )سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال کردیا گیا۔ سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز و کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو نے جارہی ہیں اور محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی، پیر سے ہفتہ تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی، جبکہ صرف اتوار کو تعطیل ہوگی