وفا قی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں5 جون سے یکم اگست تک ہوں گی،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسم گرما کی چھٹیاں پانچ جون سے یکم اگست تک ہوں گی۔تمام تعلیمی ادارے پانچ جون سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات تک سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کئے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 26مئی سے سکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے7سے دوپہرساڑھے 12تک ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لائبریریز اور آئی ٹی لیبز گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی کھلی رہیں گی۔