لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں میں چار روزہ ورکنگ ہفتہ نافذ

لاہور(آئی این پی )پیٹرول کی بچت  کیلئے  لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں چار روزہ ورکنگ ہفتہ نافذہوگیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہورہائیکورٹ سمیت پنجاب کی تمام ضلعی عدالتیں پیر سے جمعرات تک کام کریں گی،جمعہ اور ہفتہ کو صرف ہنگامی مقدمات کی سماعت ہوگی۔ججوں کے پی او ایل (ایندھن) الاونس میں بھی کمی کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت ہائی کورٹ ججوں کے ایندھن الاونس میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے جبکہ دیگر عدالتی افسران اور ضلعی ججوں کے الاونس میں 25 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ ججز کی سیکیورٹی اور پروٹوکول گاڑیوں میں بھی کمی کی ہدایت کی گئی ہے۔