موسم سرما میں وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کارتبدیل، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (آئی این پی )موسم سرما کے دوران وفاق کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے۔موسم سرما میں وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کارتبدیل کردئیے گئے،جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا، مارننگ شفٹ میں تمام اسکولزصبح ساڑھے8  سے اڑھائی بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز اسکولز ساڑھے8 بجے سے دوپہر ساڑھے12بجے تک کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ ایوننگ شفٹ میں اسکول دوپہر ڈیڑھ سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔