کل وصولیوں میں 351 ارب روپے سیلز ٹیکس اور 124 ارب روپے انکم ٹیکس پر مشتمل ہیں:رپورٹ
اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے بجلی کے بلوں میں مختلف ٹیکسوں کی مد میں 476 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم اکٹھی کی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پیش کردہ دستاویزات کے مطابق کل وصولیوں میں 351 ارب روپے سیلز ٹیکس جبکہ 124 ارب روپے انکم ٹیکس پر مشتمل ہیں۔گزشتہ برسوں کا موازنہ کیا جائے تو مالی سال 25-2024 میں 562 ارب، 24-2023 میں 515 ارب اور 23-2022 میں 313 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا تھا