احمد خان بچھر اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا نوٹیفکیشن جاری

احمد خان بچھر اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ احمد خان بچھر اب اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں سینیٹر اعجاز چوہدری، این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بچھر کو نااہل قرار دیا تھا۔