ڈکیت گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ڈکیت گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہیایس ایچ او باغبانپورہ محمد رضوان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر 2 رکنی نعمان ڈکیت گینگ ساتھی اور واردات میں استعمال ہونے والے کیری ڈبہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ احمد نعمان اور ماجد شامل ہیں ملزمان سے کیری ڈبہ، لاکھوں مالیت کا تانبا و خام مال2 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق دو روز قبل ملزمان نے باغبانپورہ میں گولڈن زری فیکٹری سے گن پوائنٹ پر لاکھوں مالیت کا خام مال لوٹا تھاملزمان پہلے ریکی کرتے اور پھر واردات کر کے فرار ہوجانے کا اعتراف کیا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ریکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیاملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیاایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ محمد رضوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔