تین پستول بمعہ ایمونیشن اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ، ملیر میں زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار
کراچی(آئی این پی ) کراچی میں سچل پولیس کا رکشہ گینگ کے کارندوں سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو زخمیوں سمیت چار ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ضلع ملیر میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں دلبر، اعظم، ذوالفقار اور عمران شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے تین پستول بمعہ ایمونیشن اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کر لئے گئے، جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔زخمی ملزمان کو طبی امدادکیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے ضلع ملیر میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملیر انڈسٹریل ایریا پورٹ قاسم کے قریب سکھن پولیس اور مسلح ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت امیر علی جبکہ دوسرے ساتھی گرفتار ملزم کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ہے