ڈی آئی جی علی جاوید انور ملک کی زیر صدارت اجلاس

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی ہدایت پرڈی آئی جی کرائم علی جاوید انور ملک کی زیر صدارت سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس ہوا ایس پی انویسٹی گیشن احمد شاہ نوازڈی ایس پی ایڈمن منتظر مہندی،ڈی ایس پی فنگر پرنٹ عمران حیدر تھیم، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور اور دیگر افسران نیشرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق  سٹینڈنگ ریویو بورڈ اجلاس میں تبدیلی تفتیش کے 16مقدمات زیر بحث آئیتفتیشی افسران مقامی پولیس ، ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور RIB  انویسٹی گیشن افسران کو سنا گیاایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کے مطابق مقدمات کی تبدیلی تفتیش کیلئے باقاعدگی سے بورڈز کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہیتبدیلی تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے۔