ڈی آئی جی کرائم علی جاوید انور ملک کی زیر صدارت اجلاس

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی ہدایت پرڈی آئی جی کرائم علی جاوید انور ملک کی زیر صدارت سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس جاری ہو ایس پی انویسٹی گیشن احمد نواز ڈی ایس پی حبیب اللہ،ڈی ایس پی فنگر پرنٹ عمران حیدر تھیم، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور اور دیگر افسران نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق سٹینڈنگ ریویو بورڈ اجلاس میں تبدیلی تفتیش کے9مقدمات زیر بحث آئیتفتیشی افسران مقامی پولیس ، ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور RIB انویسٹی گیشن افسران کو سنا گیا،ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کے مطابق مقدمات کی تبدیلی تفتیش کیلئے باقاعدگی سے بورڈز کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے، تبدیلی تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے