اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں تحریک انصاف کے 50 رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالتی حکم انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی درخواست پر جاری کیا۔ پولیس نے وارنٹِ گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی میں درج دو مقدمات میں جاری کیے گئے ہیں۔وارنٹ گرفتاری والے رہنماؤں میں عارف علوی، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجہ، روف حسن، مراد سعید، احمد نیازی، عمر امین گنڈاپور، اسد قیصر، حماد اظہر اور عاطف خان شامل ہیں۔اسی طرح شعیب شاہین، اعظم خان سواتی، عمر ایوب، صاحبزاہ حامد رضا، علیمہ خان، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب اور شاندانہ گلزار کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔