انسداد دہشت گردی عدالت نے شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے

انسداد دہشت گردی عدالت نے شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

 جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ جاری کیے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ایک بار پھر لیٹر بھیجا۔پی ٹی آئی سینیٹر مراد سعید اور حماد اظہر مقدمے میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات شامل ہیں۔