اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پیشی پر غیر حاضر رہنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت میں پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت، واثق قیوم اور دیگر پیش ہوئے، جبکہ غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے۔ عدالت نے تھانہ کوہسار، رمنا، نون اور ترنول کے مقدمات کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کی، جبکہ دیگر مقدمات کی سماعت اکتوبر اور نومبر تک ملتوی کی گئی ہے۔یہ مقدمات پی ٹی آئی کارکنان کی 26 نومبر، 4 اکتوبر اور فیض آباد کے احتجاجات کے دوران دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے تھے۔