اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
عدالت نے وارنٹِ گرفتاری بھی برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس وارنٹ پر عمل درآمد کرے، اور اگر پشاور ہائیکورٹ کا کوئی حکم نامہ ہے تو اس کے مطابق کارروائی کی جائے۔
جج طاہر عباس سپرا نے وکلاء کی درخواست پر مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔