پاکستانی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے اداکارہ علیزے شاہ کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیزے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے، خدارا اسے مزید ٹرول نہ کریں۔
جگن کاظم نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ علیزے شاہ اس وقت ٹراما اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) سے گزر رہی ہے، پرانے زخم پھر سے ہرے ہو رہے ہیں، اسے ہر وہ لمحہ یاد آ رہا ہے جب اسے مارا گیا یا مذاق اُڑایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھی جنہوں نے اسے تکلیف دی، اسی لیے میں نے معافی مانگی اور خوشی ہے کہ علیزے نے مثبت جواب دیا۔جگن نے مزید کہا کہ "لوگ اتنے فارغ ہیں کہ کسی کی پروفائل ڈھونڈ کر اسے نشانہ بناتے ہیں؟ ہر کسی کی زندگی کا ایک پہلو ایسا ہوتا ہے جو دنیا کو نہیں دکھایا جا سکتا، خدارا یہ رویہ ترک کریں۔"واضح رہے کہ چند روز قبل جگن کاظم نے ماضی کی غلطی پر علیزے شاہ سے معافی مانگی تھی، جس پر علیزے نے مثبت ردعمل دیا تھا۔