اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے

اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب اور اسلحہ برآمد کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی جس میں علی امین گنڈا پور کی طرف سے انکے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم، پولیس کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے تعمیلی رپورٹ آج عدالت میں پیش نہیں کی جا سکی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ یہ مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج کیا گیا تھا۔