اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے

اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق، سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، اب کیس کی سماعت کل ہو گی۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب و اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے، جس میں وہ نامزد ملزم ہیں۔