پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کا آغاز ہفتے کی صبح ہوگا۔
پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے لاڈرہل، فلوریڈا میں کھیلا جائے گا، جبکہ باقی دو میچز بھی اسی مقام پر اتوار اور پیر کی صبح 5 بجے ہوں گے۔
قومی ٹیم کی تیاری اور اہم واپسی
قومی ٹیم میں تجربہ کار فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی کی واپسی ہوئی ہے، جو ٹیم کے بولنگ اٹیک کو مضبوط بنائیں گے۔اوپنر فخر زمان اپنے ٹی 20 کیریئر میں 2000 رنز مکمل کرنے سے صرف 99 رنز کی دوری پر ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ
ٹی 20 انٹرنیشنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 21 میچز کھیلے گئے:پاکستان نے 15 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ویسٹ انڈیز نے 3 میچز جیتے۔3 میچز بے نتیجہ رہے۔یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ٹی 20 میں پاکستان کا پلڑا ویسٹ انڈیز پر بھاری رہا ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ
پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:
کپتان: سلمان علی آغا
بیٹنگ: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، حسن نواز، محمد حارث
آل راؤنڈرز: محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسین طلعت
بولنگ: ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسن علی، سفیان مقیم