کراچی (آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال جشنِ آزادی معرکہ حق کے تھیم کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا جائے گا، یکم سے 14 اگست تک صوبے بھر میں تقریبات اور ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار 14 اگست صرف ایک دن تک محدود نہیں رہے گی، یکم سے 14 اگست تک مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی تاکہ مئی میں حاصل ہونے والی معرکہ حق کی کامیابی کو بھی بھرپور انداز میں منایا جائے اور قوم کو آزادی کی اہمیت کا عملی احساس دلایا جا سکے۔ہر اہم عمارت پر قومی پرچم لگایا جائے گا، جب کہ گھروں، شاپنگ مالز اور گاڑیوں کو سجانے کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے اور جو گھر، عمارت یا گاڑی اچھے سے سجی ہوئی ہوگی اس کو انعام بھی دیا جائے گا۔