گورنر سندھ کا نئے سال کا جشن عالمی انداز سے منانے کا اعلان

کراچی (آئی این پی )گو رنر سندھ کامران ٹیسوری نے سالِ نو کی آمد کا جشن عالمی انداز سے منانے کا اعلان کردیا ۔دوسری جانب کراچی پولیس نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال نو پر فائرنگ کرنے والوں پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا، لوگوں کی آگہی مساجد سے اعلانات کئے جارہے ہیں ۔تفصیل کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سالِ نو کی آمد پر کراچی میں گورنر ہائوس میں غیر معمولی آتش بازی کے انتظامات کر لیے گئے ہیں،سالِ نو کے موقع پر قوالی کی محفل کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔