بھارتی حکومت نے شوکت مقبول بٹ کی ماموں زاد بہن کو گرفتار کر لیا

 سری نگر(آن لائن)شادی کے 41سال بعد بھارتی حکومت نے شوکت مقبول بٹ کی ماموں زاد بہن کو گرفتار کر لیا واہگہ بارڈر کے زریعہ واپس آزاد کشمیر بھیجا جائے گا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ تقسیم کشمیر کے وقت پروین اختر کا گھرانہ بارہ مولا کشمیر سے ہجرت کر کے آزاد کشمیر آیا جہاں سے انہیں کراچی بھیج دیا گیا تھا اس وقت وہاں سٹیٹ اسبجیکٹ قانون کے تحت درجہ اول کے کشمیری خاندان کے طور مقیم ہیں حالیہ عسکری تحریک شروع ہونے سے قبل پروین اختر کی 1980میں اپنے کزن فضل الرحمن سے شادی ہوئی۔ مقبول بٹ کی پھانسی کے بعد 1984کو سری نگر سے جاکر یہ جوڑا آبائی گاؤں بارہ مولا رہنے لگا آج 41سال بعد پروین اختر کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا۔ مقبول بٹ شہید کے ایک ساتھی اور جے کے ایل ایف کے مرحوم لیڈر غلام احمد بٹ کی دو بیٹیوں سمیت آزاد جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو واپس بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے۔