کانگو میں کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک، امدادی کارروائیاں جاری

کانگو میں کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک، امدادی کارروائیاں جاری

کانگو، ربایا: کانگو کے مشرقی علاقے ربایا میں ایک بڑی کان کے بیٹھ جانے کے نتیجے میں 200 سے زائد مزدور، بچے اور خواتین ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ کولٹن نامی قیمتی دھات کی کان میں پیش آیا، جس سے ٹینٹالم پیدا ہوتا ہے جو موبائل فونز، الیکٹرونکس اور دیگر ہائی ٹیک آلات میں استعمال ہوتا ہے۔ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے بعض ذرائع میں 227 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا امکان بھی بتایا گیا ہے۔ مقامی مزدور زیادہ تر غیر رسمی اور کم معاوضے پر کام کرتے ہیں، جس کی وجہ سے کان میں سیکیورٹی اور حفاظت کے سخت مسائل سامنے آتے ہیں۔مقامی حکام اور امدادی ٹیمیں لاشیں نکالنے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ کچھ افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں، جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔