انڈس ہائی وے: ڈمپر کے حادثے میں نوجوان جاں بحق، دو روز میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی

انڈس ہائی وے: ڈمپر کے حادثے میں نوجوان جاں بحق، دو روز میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی

انڈس ہائی وے پر حبیب اللہ موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کے بریک فیل ہونے سے الٹ جانے کے نتیجے میں ایک نوجوان راہگیر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی عمر 18 سال تھی، جس کا نام اسلم بتایا گیا ہے، جبکہ زخمی نوجوان مجاہد علی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔یہ دوسرا واقعہ ہے، دو روز کے دوران پہلے بھی آمری کے مقام پر ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان آدم سولنگی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے تھے۔علاقہ مکینوں نے سیہون جامشورو روڈ پر ڈمپرز کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 7 فروری سے قلندر لعل شہباز کا عرس ہے، اور اس روڈ پر ڈمپرز کے چلنے سے زائرین کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے، اس لیے فوری طور پر ڈمپرز کو روکا جائے۔