گیس لیکیج دھماکہ:جاں بحق افراد کے ورثا کو 5لاکھ ر دیئے جائیں گے:سردار یوسف

  زخمیوں کو 50ہزار روپے فی کس ادا کئے جائیں گے:وفاقی وزیر‘علاقے کا دورہ‘متاثرین سے اظہار ہمدردی
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ گیس لیکیج دھماکے سے متاثرہ مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘ وزارت کی جانب سے حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 5لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50ہزار روپے فی کس ادا کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر مذہبی امورنے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین سے اظہار ہمدردی ،ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ جمعرات کو اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ گیس لیکج کا واقعہ ایک بہت بڑا صدمہ ہے  انہوں نے کہاکہ مجھ سے پہلے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور چیئرمین سی ڈی اے بھی یہاں آئے ہم سب کو اس واقعہ پر صدمہ بھی ہے اور افسوس بھی ہے انہوں نے کہاکہ یہ قومی المیہ ہے خاص طور پر جو مسیحی برادری یہاں پر رہتی ہے یہ ہمارا حصہ ہیں ہمیں سب سے زیادہ احساس ہے