کاسمیٹکس کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور (کرائم رپورٹر) موچی گیٹ کے علاقے گجر اسٹریٹ میں واقع کاسمیٹکس کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی کال موصول ہونے کے بعد فائر فائٹرز نے فوری طور پر کارروائی شروع کی اور آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے۔ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ریسکیو حکام لاہور کے مطابق صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔