آئی ٹی کا وفاقی وزیر کوئی تھکا ہوا آدمی لگادیتے ہیں، خالد مگسی کی اپنی ہی وزارت پر تنقید
اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مگسی نے اپنی ہی وزارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا تاثر ایسے دیا جاتا ہے جیسا یہ تھکی ہوئی وزارت ہے، اس وزارت کا وفاقی وزیر کوئی تھکا ہوا آدمی لگا دیتے ہیں۔جام عبد الکریم کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پاکستان جنرل کاسمیٹکس(منسوخ) بل 2025 کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا، سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کمیٹی کو بتایا کہ بل یہ قانون بن کر میز پر آگیا ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔انہوں نیمزید کہا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اس بل کو واپس لیا جائے