کاسمیٹکس شعبے میں سمگلنگ، نیا قانون متعارف کروانے کا فیصلہ

اسلا م آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے کاسمیٹکس کے شعبے میں اسمگلنگ روکنے کیلئے  کاسمیکٹس سیکٹر کیلئے  نیا قانون متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس پیر کو یہاں سینیٹر کامل علی آغا کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2026 کے ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا ۔  قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2026 کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کاسمیٹکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے) کو رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ چیئرمین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ کسی ایک ایسوسی ایشن کو ٹھیکہ نہیں دیا جا سکتا ایسوسی ایشن کو اپنے 100 نمائندگان مکمل ہونے پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) سے رجسٹریشن کروانی چاہیے۔