بسنت کے پیش نظر موٹر سائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کا آغاز

ساہیوال ( خصوصی رپورٹ) بسنت کی آمد کے پیش نظر ٹریفک پولیس ساہیوال نے شہر بھر میں موٹر سائیکلوں پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کا آغاز کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر سٹالز قائم کر دیے ہیں۔شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور قوانین کی پابندی کریں تاکہ بسنت کے موقع پر ٹریفک کے دوران حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔